Sunday, September 25, 2022

انڈین فائٹر جیٹ مگ 21 راجستھان کے علاقے بیکانیر میں گر کر تباہ

انڈین فائٹر جیٹ مگ 21 راجستھان کے علاقے بیکانیر میں گر کر تباہ
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا نیا نمونہ  سامنے آ گیا۔ ایک اور مِگ ٹوئنٹی ون طیارہ  راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ  نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بالاکوٹ حملے  میں کامیابی کی بڑھکیں مارنے والی بھارتی فضائیہ نااہلی میں  بھی نمبر ون ہے۔ ایک  اور بھارتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  مِگ ٹوئنٹی ون طیارہ  راجستھان کے شہر بیکانیر سے  کچھ دوری پر  گر کر تباہ ہوگیا تاہم  دونوں پائلٹ بروقت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ پرندے کے ٹکرانے سے پیش کیا۔ بھارتی فضائیہ میں اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق  سال دو ہزار اٹھارہ سے لے کر اب تک  تکنیکی خرابیوں کے باعث  بھارتی فضائیہ کے آٹھ  طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔