Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈیا کو سی پیک کا حصہ بننے کی پاکستانی دعوت قبول کرلینی چاہیے: چین

انڈیا کو سی پیک کا حصہ بننے کی پاکستانی دعوت قبول کرلینی چاہیے: چین
December 24, 2016

شنگھائی (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قرار دینے کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی پاکستانی دعوت قبول کرلینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی جائے گی جس کے تحت پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قرار دیا جائے۔ بھارت کو سی پیک کا حصہ بننے کے لیے دی جانے والی دعوت پر غور کرتے ہوئے اسے قبول کرلینا چاہیے۔

اخبار کے مطابق بھارت اپنی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے اور نئی تجارتی راہداریوں کے ذریعے تجارتی خسارے کو کم کرسکتا ہے اور یہ سب سی پیک سے ممکن ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو حیران کن طور پر سی پیک کا حصہ بننے کی دعوت اچھا قدم ہے۔