Saturday, January 28, 2023

انڈیا : کرنسی نوٹ منسوخ ہونے پر بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

انڈیا : کرنسی نوٹ منسوخ ہونے پر بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرنسی نوٹ منسوخ ہونے پر بھارت بدستور پریشانی کی لپیٹ میں ہے۔ عوام بینکوں کے باہر قطاروں میں لگ لگ کر خوار ہو گئے۔ اب تک درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی انتہاپسندانہ اور احمقانہ پالیسیوں سے بھارت کا مستقبل پہلے ہی داﺅ پر لگا ہوا ہے‘ رہی سہی کسر کرنسی نوٹوں کی منسوخی نے نکال دی ہے۔ یوں مودی سرکار کی پالیسیوں نے بھارتیوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

نوٹوں کی منسوخی پر کسی کا علاج نہیں ہو پایا تو کسی کی شادی رک گئی۔ مختلف شہروں میں اب تک تینتیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کچھ شہری دم گھٹنے‘ کچھ دل کے دورے‘ کچھ حادثات سے ہلاک ہوئے اور کئی نے تو نوٹ نہ تبدیل ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔