Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈیا سی ٹی بی ٹی پر دستخط کی پاکستانی پیشکش کا جواب دے : امریکہ

انڈیا سی ٹی بی ٹی پر دستخط کی پاکستانی پیشکش کا جواب دے : امریکہ
August 24, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے خطے میں امن کیلئے انڈیا پر دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انڈیا کو سی ٹی بی ٹی پر پاکستانی پیشکش کا جواب دینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے میں امن و استحکام کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کر دیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے انڈیا کو سی ٹی بی ٹی پر دستخط کی پیشکش کر رکھی ہے اور بھارت اس کا جواب دے۔ مارک ٹونر نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور انڈیا کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ خطے کے اسٹریٹیجک استحکام کی عملی صورت یہی ہے کہ دونوں ممالک سی ٹی بی ٹی پردستخط کردیں۔