Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

انڈیا آٹھ برسوں میں پاکستان کے ساتھ 6ٹورنامنٹس کھیلےگا:شہریارخان

انڈیا آٹھ برسوں میں پاکستان کے ساتھ 6ٹورنامنٹس کھیلےگا:شہریارخان
March 11, 2015
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آنے والے آٹھ برسوں میں نیوٹرل مقام پر چھ ٹورنامنٹس کھیلے جائیں گے ۔ شہر یارخا ن کا کہنا ہے کہ ان چھ ٹورنامنٹوں میں بارہ ٹیسٹ تیس ون ڈے انٹرنیشنل اورگیارہ ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے ۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چئیرمین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دسمبر 2015 میں متحدہ عرب امارات میں بھی میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ بھارت کی جونیئر ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ شہریار خان نے بتایا کہ ہالینڈ، نیپال اور آئیرلینڈ بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے رضا مند ہیں۔