Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 6.9شدت کا زلزلہ ،37افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 6.9شدت کا زلزلہ ،37افراد ہلاک
August 5, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔  حکام نے سونامی کی وارننگ خطرہ ٹلنے کے بعد واپس لے لی۔ انڈونیشیا کےشمالی جزیرے لومبوک کو زوردار زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا ، جس کی شدت 6.9 جبکہ مرکز متارم نامی شہر میں 43 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں  جن کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ، جس کی وجہ  سے امدادی سرگرمیوں میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ زلزلے کے فوری بعد حکام نے شمالی لومبوک، بالی، جاوا، مودورا، کالی مانتن اور سولاویسی جزائر کیلئے سونامی وارننگ جاری کی ، جسے خطرہ ٹلنے کے بعد واپس لے لیا گیا ۔ اسی علاقے میں گزشتہ ہفتے بھی شدید زلزلہ آیا تھا ، جس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔