Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد ہلاک
July 29, 2018
جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں 6.4شدت کا زلزلہ آیا جس میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 6.4شدت کے زلزلے نے انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں تباہی مچا دی۔ انڈونشین حکام کی جانب سے ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ زلزلے سے عمارتو ں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انڈونیشیا کے وقت کے مطابق زلزلہ صبح سات بجے آیا۔ امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق  جزیرہ لومبوک  کا شمال مغربی علاقہ زلزلے کا مرکز تھا  جس کی  گہرائی سات کلومیٹر  تھی۔ قدرتی آفات کی روک تھام کیلئے کام کرنے والی  انڈونیشین ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمز کی جانب سے  امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے۔ زلزلے سے متاثرہ عماتوں کے ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔