Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا میں 7.2 شدت کے زلزلے نے پاپوا صوبے کو ہلا کر رکھ دیا

انڈونیشیا میں 7.2 شدت کے زلزلے نے پاپوا صوبے کو ہلا کر رکھ دیا
July 28, 2015
جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکزڈھائی سو کلومیٹر دور جیاپورا شہر میں تھا جبکہ گہرائی باون کلومیٹر تھی۔ ہوائی کے پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ زلزلے کا مرکز اریان جایا کے جنگلات میں تھا۔ یہ پہاڑی علاقہ ہے البتہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ انڈونیشیا ایسی پٹی پر واقع ہے جہاں آتش فشاں پہاڑوں کی بھرمار ہے اور اکثر زلزلے اسی وجہ سے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ انیس اٹھانوے میں بھی زیر سمندر زلزلے سے سونامی آیا جو دو ہزار افراد کی جانیں لے گیا۔