انڈونیشیا میں ننھا ہاتھی پانی کے گڑھے میں گرگیا
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا میں ننھا ہاتھی پانی سے بھرے گڑھے میں گرگیا اور اپنی بے انتہا کوششوں کے باوجود وہ باہر نہیں نکلا۔
اس کے چلانے کی آواز سن کے ایک بڑا ہاتھی مدد کیلئے آیا اور خود گڑھے میں اتر کر ننھے میاں کو اوپر کی جانب دھکیلا۔
تھوڑی سی تگ و دو کے بعد ننھا ہاتھی گڑھے سے باہر نکلنے میں کامیاب گیا۔