Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈونیشیا میں نسل پرستی کیخلاف مظاہروں میں شدت،20افراد ہلاک

انڈونیشیا میں نسل پرستی کیخلاف مظاہروں میں شدت،20افراد ہلاک
September 24, 2019
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ،  پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 20  سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نیو گینیا جزیرے کے مغربی علاقے پاپوا میں کئی ہفتے قبل نسل پرستی کیخلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور اب یہ پُرتشدد احتجاج علاقے کی خود مختاری کے مطالبے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انڈونیشیا   میں  مقامی انتظامیہ نے کہا کہ مظاہرین نے وامینا شہر میں عمارتوں، گھروں اور سرکاری املاک کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ مظاہرے ا یک استاد کی جانب سے نسل پرستانہ جملےبولنے پر شروع ہوئے تھے۔