Wednesday, November 30, 2022

انڈونیشیا میں نجی ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

انڈونیشیا میں نجی ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں نجی ائیر لائن کا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ  ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے سمیت کل 189 افراد سوار تھے۔ انڈونیشین لائن ائیرفلائٹ کا طیارہ دارالحکومت جکارتہ سے پنگ کل پنانگ جارہا تھا۔ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے بھی حادثے کی تصدیق کردی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز بھرنے کے تیرہ منٹ بعد طیارے کا کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ ریسیکو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں تاہم اب تک ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی۔ تلاش کے دوران تباہ شدہ طیارہ اور مسافروں کے موبائل اور دیگر اشیاء ملی ہیں۔