Friday, December 2, 2022

انڈونیشیا میں سزائے موت پانے والے فرانسیسی شہری کو ہر صورت بچائیں گے: فرانس، سرگی کے پاس مزید قانونی آپشنز موجود نہیں: انڈونیشیا

انڈونیشیا میں سزائے موت پانے والے فرانسیسی شہری کو ہر صورت بچائیں گے: فرانس، سرگی کے پاس مزید قانونی آپشنز موجود نہیں: انڈونیشیا
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر فرنکوس اولاند نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منشیات کے جرم میں سزائے موت پانے والے فرانسیسی شہری کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انڈونیشیا کی عدالت نے فرانسیسی شہری سرگی ایتلاؤ کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل بھی مسترد کر دی ہے جبکہ انڈونیشین صدر نے بھی فرانسیسی شہری کو معافی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سرگی کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔ انڈونیشین اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرگی کے پاس اب سزائے موت سے بچنے کے لیے مزید قانونی آپشنز موجود نہیں ہیں تاہم اسے ماہ رمضان کے تقدس کے باعث ماہ صیام میں پھانسی نہیں دی جائے گی۔