Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد خطرناک سونامی نے تباہی مچا دی

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد خطرناک سونامی نے تباہی مچا دی
September 29, 2018
جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد خطرناک سونامی نے تباہی مچادی۔ کئی ہلاکتیں اور سیکڑوں بے گھر ہو گئے۔ انڈونیشیا  کے جزیرے سولاویز میں 7.5 درجہ شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد خطرناک سونامی جزیرے  سولاویز کےدارلحکومت پالو  اور ساحلی بستیوں سے ٹکرا گیا۔ اس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ اور صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم  برہم ہو گیا۔ سونامی کا ریلا کئی لوگوں کی زندگیاں نگل گیا جبکہ درجنوں کو ساتھ بہا کر لے گیا ۔ دوسری جانب انڈونیشین حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئےامدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔