Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 347 ہو گئی

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 347 ہو گئی
August 9, 2018
جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں آنے والے ہولناک زلزلے سے  ہلاکتوں کی تعداد تین سو سینتالیس ہو گئیں ۔ ایک ہزار چار سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے  ہیں۔ انڈونیشیا کا جزیرہ لومبوک جہاں اتوار کو آنے والا چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گیا۔ مقامی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے  سب سے زیادہ ہلاکتیں جزیرے کے  شمالی حصے میں کیان گان میں ہوئیں۔ اسی فیصد عمارتیں  ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ زلزلے سے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار افراد عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں  جبکہ بیس ہزار لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔ بہت سے لوگ سونامی کے ڈر سے اونچے مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبےمیں دبے لوگوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے جبکہ زلزلے کے باعث  کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔