Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ، 25افراد ہلاک، درجنوں زخمی، عمارتیں تباہ

انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ، 25افراد ہلاک، درجنوں زخمی، عمارتیں تباہ
December 7, 2016

جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں اور دکانیں گر گئیں، پچیس افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے صوبے آچے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ پانچ تھی جبکہ گہرائی آٹھ کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد کئی عمارتیں اور دکانیں تباہ ہو گئیں۔ ملبے تلے دب کر پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔ خوف و ہراس میں مبتلا شہری گھروں سے باہر آ گئے اور سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریڈ کراس کا عملہ عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہے۔