Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی کی پھانسی مؤخر ہونے پر ان کے گھر جشن کا سماں

انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی کی پھانسی مؤخر ہونے پر ان کے گھر جشن کا سماں
July 29, 2016
  لاہور(92نیوز)انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی سید ذوالفقار علی کی پھانسی موخر ہونے پر لاہور میں ان کے گھر جشن کا سماں ہے،مٹھائی بانٹی گئی اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، اہل خانہ نے نائینٹی ٹو نیوز کی کاوشوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا میں قید سید ذوالفقار علی کا گھر اس وقت خوشیوں سے بھر گیا جب اہل خانہ کو پتہ چلا کہ  سزا موخر ہوگئی ہے ذوالفقار کے گھر والوں نے ہر طرح کی داد رسی پر نائینٹی ٹو نیوز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔  پی ٹی آئی کی خواتین بھی مٹھائی لے کر ذوالفقارکے گھر پہنچ گئیں انکا کہنا تھا کہ انہیں بے گناہ پاکستانی کی سزا موخر ہونے پر بے حد خوشی ہے۔ سید ذوالفقار کے اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں کہتے ہیں کہ انہیں خدا پر پورا یقین ہے کہ بہت جلد وہ اپنے جگر گوشے سے مل پائیں گے۔