Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈونیشیا: فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 13افراد ہلاک

انڈونیشیا: فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 13افراد ہلاک
December 18, 2016

جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار تمام تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ پاپوا کےعلاقے میں تربیتی مشق پر تھا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ مشرقی صوبے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 13افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین پائلٹس اور عملے کے دس افراد شامل ہیں۔

انڈونیشیا کی ائیر فورس کےچیف آف سٹاف ائیر مارشل آگس سپری تانا کے مطابق حادثہ مشرقی صوبے پاپوا میں پیش آیا۔ بدقسمت سی ون تھرٹی ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ بارہ ٹن خوراک لیکر ٹمیکا سے وامینا جارہا تھا کہ لینڈنگ سے صرف چار منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گیا۔ سپری تانا کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر خراب موسم کو حادثے کی وجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران یہ انڈونیشیا میں تیسرا فضائی حادثہ ہے۔ 24نومبر کو انڈونیشائی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس میں تین لوگ مارے گئے تھے اور اسکے صرف ایک ہفتے بعد پولیس کا ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 13افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔