Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ملبہ اور انسانی اعضا مل گئے، سرچ آپریشن جاری

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ملبہ اور انسانی اعضا مل گئے، سرچ آپریشن جاری
January 10, 2021

جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے امدادی کارکنوں کو سمندر میں مسافر بردار طیارے بوئنگ 737 کا ملبہ اور انسانی اعضا ملے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے۔

جکارتہ کے پولیس ترجمان یسری یونس کے مطابق انہیں دو باڈی بیگز ملے ہیں، ایک مسافر کے سامان کے ساتھ اور ایک میں انسانی اعضا تھے۔ مسافروں کا سامان اور اعضا بڑے پیمانے پر کیے گئے سرچ آپریشن کے بعد ملے ہیں۔

غمزدہ رشتے داروں نے طیارے سے متعلق خبروں کے لیے ایئرپورٹ پر ہی انتظار کیا۔

وری وجائیا ایئر کے طیارے میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے جن میں دس بچے بھی شامل تھے۔ طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا لیکن ٹیک آف کے چار منٹ بعد تباہ ہوا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔