Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈونیشیا: خوفناک زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی

انڈونیشیا: خوفناک زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی
December 8, 2016

جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں آئےخوفناک زلزلے کے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیوحکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہزاروں زخمی افراد کا مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں بڑی تعداد میں فوجی جوان بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آچے میں گزشتہ روز آنیوالے چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے بڑی چھوٹی عمارتوں، گھروں، سکولوں اور دوسری عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں بدل کر رکھ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھاری مشینری کی کمی کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کا کام سست روی کا شکار ہے جبکہ ہسپتالوں میں ادویات بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے زخمیوں کے علاج معالجے میں  مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑکوں اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔  آٓچے کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تاہم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

زلزلے کے شدید آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو لوٹنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ آچے دو ہزار چار میں بھی بدترین زلزلے اور سونامی کا شکار ہوا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔