Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا : آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث تین ہوائی اڈے بند

انڈونیشیا : آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث تین ہوائی اڈے بند
July 17, 2015
جاوا(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث مزید تین ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں جس کے بعد بند کیے جانے والے ہوائی اڈوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں عید کی چھٹی کے لیے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انڈونیشیا کی آبادی مسلم اکثریت پر مشتمل ہے اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آخر میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جاتے ہیں اور ہوائی اڈوں کی بندش سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ مشرقی جاوا میں ماؤنٹ رونگ اور مشرقی ملوکو میں گمالنا کے آتش فشاں گذشتہ ایک ہفتے سے راکھ اگل رہے ہیں جس کے باعث گذشتہ ہفتے مشہور سیاحتی مقام بالی کا ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔سینکڑوں کی تعداد میں مسافر انڈونیئشیا کے دوسرے بڑے شہر سربایا کے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز حکام کی جانب سے سربایا اور مشرقی جاوا میں مالنگ اور مشرقی ملوکو میں ٹرنیٹ کے ہوائی اڈوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔اس کے علاوہ مشرقی جاوا میں دو اور چھوٹے ہوائی اڈے بھی گذشتہ ہفتے سے بند ہیں۔