Monday, November 28, 2022

انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں ان کے آ بائی ممالک روانہ کر دی گئیں

انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں ان کے آ بائی ممالک روانہ کر دی گئیں
اسلام آباد(92نیوز)انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں ان کے آبائی ممالک روانہ کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ مئی کو نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ میں انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوگئی تھیں۔ نور خان ائیر پورٹ پر اس حوالے سے باوقار تقریب منعقد ہوئی ۔ ملائشیا کے سفیر کی اہلیہ کی میت کے ساتھ ملائیشا کے سفیر اور وزیر مملکت بلیغ الرحمان خصوصی سی ون تھرٹی طیارے پر ملائشیا روانہ ہوئے   ، قبل ازیں وزیر مملکت برائے دفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین انڈونیشیا کے سفیر کی اہلیہ کی میت لے کر انڈونیشیا گئے تھے۔