Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈونیشیا ، پولیس نے ملزم کے گلے میں سانپ لپیٹ دیا

انڈونیشیا ، پولیس نے ملزم کے گلے میں سانپ لپیٹ دیا
February 12, 2019
انڈونیشیا ، انڈونیشیا میں  پولیس نے تفتیش کاانوکھا طریقہ اپنا لیا۔مبینہ موبائل چور کے گلے میں زندہ سانپ لپیٹ  دیا پولیس تفتیش کایہ واقعہ  انڈونیشیا کے  صوبے پاپوا میں  پیش آیا ۔ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  اقرار جرم کیلئے ملزم  کے گلے پر  سانپ لپِیٹا گیا ہے اور وہ پولیس اہلکاروں سے اِسے ہٹانے کی  التجا کررہا ہے ۔ واقعے کی ویڈیو  وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے  پولیس پر شدید تنقید  کرتے ہوئے  ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب  صوبائی پولیس کے ترجمان احمد مصطفیٰ کمال نے واقعے پر   معافی مانگتے ہوئے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔