Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا ، جزیرہ لومبوک ایک ہفتے میں تیسری بار زلزلے سے لرز اٹھا

انڈونیشیا ، جزیرہ لومبوک ایک ہفتے میں تیسری بار زلزلے سے لرز اٹھا
August 9, 2018
جکارتہ( 92 نیوز)انڈونیشیا کا آفت زدہ جزیرہ لومبوک ایک ہفتے میں تیسری بار 5.9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ، زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 381 ہوگئی۔ انڈونیشیا کے بدقسمت جزیرے لومبوک  کو ایک اور زلزلے نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ،  امریکی جیولاجیکل سرو ے کے مطابق جزیرے کے شمالی مغربی حصے میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.9 کلومیٹر اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث  خوف وہراس میں مبتلا افراد گھروں سے نکل کر کھلے آسمان  تلے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اعداد وشمار کےمطابق اس سےقبل  آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے میں 1400 افراد زخمی ہوئے ، 80 فیصد عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں  جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری  ہیں ۔ زلزلے کےباعث بےگھر ہونےوالے ایک لاکھ چھپن ہزار افراد عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں ، جہاں خوراک، پینے کے پانی اور دواؤں کی بھی شدید قلت ہے۔