Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈونیشیا،18ویں ایشین گیمز کا میلہ کل سے سجے گا

انڈونیشیا،18ویں ایشین گیمز کا میلہ کل سے سجے گا
August 16, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز)18ویں ایشین گیمزکا میلہ کل سے انڈونیشیا میں سجے گا، ایشین گیمز میں 45 ممالک کے  11 ہزار ایتھلیٹس  ان ایکشن ہوں گے ، 462 سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہو گا ،ایونٹ میں 256 پاکستانی ایتھلیٹس   بھی شرکت کریں گے۔ رنگا رنگ میلے میں 40 ایونٹس  میں دلچسپ مقابلےہوں گے ، ایونٹ میں مجموعی طور پر 462 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو گا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کیجانب سے 256 ایتھلیٹس بھی قسمت  آزمائیں گے ،قومی دستے میں مردوں کیساتھ خواتین ایتھلیٹس  بھی  شامل ہیں ،پاکستانی تھلیٹس  35 مقابلوں میں  ان ایکشن ہوں گے ۔ انڈونیشیا نے آخری بار 56 سال قبل ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔