Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈس بلیوز بھارت میں دو ایوارڈ لے اڑی

انڈس بلیوز بھارت میں دو ایوارڈ لے اڑی
January 28, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) پاکستانی دستاویزی فلم ’’انڈس بلیوز ‘‘ بھارت میں دو  ایوارڈ  لے اڑی ۔ بھارت کی ریاست راجستھان کے پنک سٹی  جے پور میں 18 سے 22 جنوری تک جاری رہنے والے 11 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  انڈس بلیوز کو دو ایوارڈز کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ فلم کو بہترین دستاویزی فیچر اور بہترین سینما فوٹو گرافی ایوارڈز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارت دنیا کی سب سے زیادہ فلمیں پروڈیوس کرنے والا  ملک ہے ، جبکہ پاکستان میں فلمیں چیدہ چیدہ  ہی بنتی ہیں ، ایسے میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دو ایوارڈ حاصل کرنا  پاکستانی فلموں کیلئے اعزاز سےکم نہیں ۔