Tuesday, February 7, 2023

انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان

انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان

 لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ،ٹورنامنٹ 13 سے 24 دسمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ  میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی ناصر نواز کو سونپی گئی ہے ، علی زریاب نائب  کپتان جبکہ اعظم خان وکٹ کیپر ہونگے دیگر کھلاڑیو ں میں محسن حان ، عبداللہ شفیق، زاہد عالم ، محمد عارف، وقار احمد ، سعد خان ، شاہین شاہ ، محمد حسین ، موسی خان ، ابرار زمان ، عمر خان ، منصور علی شامل ہیں این سی اے کوچ منصور علی خان کو ٹیم کے ہیڈ کوچ اور معین خان کے بھائی ندیم خان کو مینجر کی ذمہ داری  سونپی گئی ہے ۔

 واضح رہے کہ انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کے مقابلے 13 سے 24 دسمبر تک سری لنکا میں منعقد ہونگے جس میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ  سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں بھی شریک ہو نگی ۔