Friday, December 9, 2022

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار جاری

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار جاری
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مشتہر کردیا ہے ۔ یونس اور مصباح جیسے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے انکار کے بعد اب پی سی بی نے اشتہار کے ذریعے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے  ، اشتہار کے مطابق ہیڈ کوچ انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر کام کرے گا جبکہ ہیڈ کوچ لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتا ہو اور اسے 3 سالہ کوچنگ کا تجربہ ہو۔ دلچسپی رکھنے والے 30 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔جنوبی افریقہ میں انڈر 19 ورلڈ کپ کوسامنے رکھتے ہوئے تین سال کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کی جائے گی۔ دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لئے سابق کپتان یونس خان کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے عالمی کپ سے اخراج کے بعد پی سی بی حکام کی جانب سے بڑی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے  ،  ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی بیٹنگ میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے سابق ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کی خدمات بطور بیٹنگ کوچ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جو اس منصب کیلئے فیورٹ امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔