Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکا کو شکست‘ پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکا کو شکست‘ پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
February 3, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔ گروپ میں پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو تئیس رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو بارہ رنز بنائے اور پوری ٹیم انچاسویں اوور میں آوٹ ہو گئی۔ حسن محسن چھیاسی رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان فیاض نے تینتیس جبکہ محمد عمر نے چھبیس رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں سری لنکن ٹیم ایک سو نواسی رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے تین جبکہ سمین گل اور حسن محسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گروپ بی میں پاکستان اپنے تینوں میچ جیت چکا ہے جب کہ ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے۔