Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈر 19 ورلڈ کپ: افغان ٹیم نے 202 رنز کے بڑے مارجن سے میدان مار لیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: افغان ٹیم نے 202 رنز کے بڑے مارجن سے میدان مار لیا
January 25, 2018

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں افغانستان نے کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر بد ترین شکست دے دی ۔ افغان ٹیم نے 202 رنز کے بڑے مارجن سے میدان مار لیا
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر 309 رنز بنائے ۔
افغانستان کے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں کیں ۔
رحمت اللہ گورباز 69، ابراہیم زردان 68 اور عظمت اللہ عمرزئی 23 گیندوں پر 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بہیر شاہ 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 29 ویں اوور میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
سیمی فائنل میں 29 جنوری کو افغانستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا ۔ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ 30 جنوری کو بھارت یا بنگلہ دیش سے ہو گا ۔