Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
January 19, 2018

وانگاری (92 نیوز) پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
گرین شرٹس نے اپنے تیسرے مقابلے میں سری لنکا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔
بڑوں نے تو غم دیا لیکن چھوٹے چھا گئے۔ قومی سیئنرز کرکٹ ٹیم تو ہاری لیکن جونئیر ٹیم نے عزت بچا لی۔
پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
پاکستان کی ٹیم دوسرے معرکے میں سری لنکا کے مدمقابل ہوئی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 188 رنز بنائے۔
ادھر پاکستان کیجانب سے سلیمان شفقت نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
علی زریاب نے نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
علی زریاب کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
شاہینوں نے پچھلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔