Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈر 19 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
January 30, 2018

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں چھوٹے شاہینوں کو بڑی شکست ہو گی ۔ روایتی حریف بھارت نے 203 رنز سے میدان مار لیا ۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر 272 رنز بنائے جس میں شبمن گِل نے 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑتی رہیں ۔
اوپنرعمران شاہ 02،زاہد عالم 07 رنز ، روحیل نذیر 18 رنز پر چلتے بنے اور علی زریاب کا بلا بھی خاموش رہا اور صرف ایک رن ہی بنا پائے ۔
عماد عالم اور محمد طحہٰ نے چار ،چار،سعد خان 15 ، کپتان حسان خان نے بھی دھوکا دیا اور ایک رن پر میدان بدر ہوئے ۔
شاہین آفریدی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ۔
8 بلے بازوں نے ڈبل فگر کو چھونا ہی گوارا نہ کیا ۔
فاتح ٹیم کیجانب سے پورل نے چار ،شیوا سنگھ اور پاراگ نے دو ، دو جبکہ رائے اور ابیشک شرما نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا ۔
شبمن گِل کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا تین فروری کو ٹرافی پر قبضہ جمانے کی جنگ لڑیں گے ۔