Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈر 19ورلڈ کپ ، کوارٹر فائنل میں پاکستان ساؤتھ افریقہ سے ٹکرائے گا

انڈر 19ورلڈ کپ ، کوارٹر فائنل میں پاکستان ساؤتھ افریقہ سے ٹکرائے گا
January 23, 2018

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان ساؤتھ افریقہ سے کل ٹکرائے گا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ کا کڑا چیلنج درپیش ہے ۔ اگر سیمی فائنل میں جانا ہے تو پاکستان کو کل ہر صورت ساؤتھ افریقہ کو ہرانا ہوگا  ۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق رات اڑھائی بجے شروع ہو گا ۔

میگا ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا  ۔ پہلے مقابلے میں افغانستان نے شاہینوں کو شکست  کا مزہ چکھایا تھا ۔

بعد میں گرین کیپس نے کم بیک کرتے ہوئے آئرلینڈ اور سری لنکا کیخلاف  فتح کا جھنڈا گاڑا ۔

قومی ٹیم نے شاہین آفریدی سے امیدیں وابستہ  کر لیں جوایونٹ میں اب تک 9 کھلاڑیوں کاشکار کرچکے ہیں ۔