Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈر 19ورلڈکپ، پاکستانی شاہین جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انڈر 19ورلڈکپ، پاکستانی شاہین جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
January 24, 2018

کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز ) انڈر 19 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی ۔ علی زریاب نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔ ناک آوٹ میچ میں قومی باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 189رنز پر  آوٹ ہو گئی۔

پروٹیز کی جانب سے میک ویٹونے 60رنز بنائے ، قومی ٹیم  کی طرف سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور 19رنز پر پہلی وکٹ گر گئی ، لیکن علی ذریاب کی74رنز کی  ناقابل شکست اننگز نے گرین شرٹس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

قومی ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ۔