Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی
January 26, 2018

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ۔
بھارت ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھیلنے سے بھاگتا ہے لیکن قسمت پھر بھارت کو پاکستان کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے ۔
کچھ ایسا ہی ہوا اس بار بھی کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے فائنل ہو گا ۔ سیمی فائنل میں شاہین سورماؤں سے ٹکرائیں گے ۔
دونوں ٹیمیں 30 جنوری کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی جنگ لڑیں گی ۔
بھارت نے کوارٹر فائنل میں بنگلا دیش کو 131 رنز سے ہرا کر فائنل فور مرحلے میں جگہ بنائی ۔
دوسری جانب پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ۔
ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹارز شاہین آفریدی اور علی زریاب بھارت کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا ۔