Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انڈا ٹکی کی خوشبو، گوجرانوالہ میں ٹرین ڈرائیور نے بریکیں لگا دیں

انڈا ٹکی کی خوشبو، گوجرانوالہ میں ٹرین ڈرائیور نے بریکیں لگا دیں
December 13, 2016

گوجرانوالہ (92نیوز) ریلوے کے انجن ناکارہ، نظام بھی فرسودہ لیکن ان ڈرائیورز کے کیا کہنے جو اپنی ڈیوٹی کے دوران لاپروائی کے ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا گوجرانوالہ میں۔ ذرا ان صاحب کو دیکھیئے۔ یہ اس ٹرین کے ڈرائیور ہیں۔ موصوف نے سفر کے دوران انجن روکا اور چل پڑے نان ٹکی لینے۔ گوجرانوالہ میں ڈرائیور نے یہ انوکھا کارنامہ شمس آباد کے قریب سرانجام دیا جہاں انجن نمبر 510 کو لاہور راولپنڈی ٹریک پر روکا گیا۔ ڈرائیور آرام سے نیچے اترا اور قریبی دکان پر جا پہنچا، نان ٹکی لی اور پندرہ منٹ کی لی بریک اور واپس لوٹ کر بے فکری سے انجن میں سوار ہو گیا۔

ریلوے ٹریک پر خالی انجن کھڑا دیکھ کر لوگوں نے واویلا مچا دیا مگر ڈرائیور نے اپنا کام مکمل کیا۔ اب اگر کوئی حادثہ پیش آتا تو ذمہ داری کس کے سر دی جاتی۔ ڈرائیور کو؟ ریلوے کے پرسکون نظام کو؟ یا پھر ریلوے کے وزیر کو؟ دوسری جانب پاکستان ریلویز کے سی ای او جاوید انور بوبک نے انجن ڈرائیور کا پھاٹک پر نان ٹکی کھانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی ایس ریلویز نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بلاوجہ انجن روکنے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو معطل کردیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ڈرائیور نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انجن ڈرائیوروں سمیت ریلویز کا عملہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔