Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹیلی جنس اداروں نے چولستان سے بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا

انٹیلی جنس اداروں نے چولستان سے بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا
July 29, 2015
چولستان (92نیوز) چولستان کے علاقے میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔ چولستان کے علاقے چک 54 میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جمعہ خان نامی بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا۔ جمعہ خان کافی عرصہ سے چولستان کے علاقہ میں مقیم تھا اور 10 مئی 2014ءمیں اس کے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی تھی۔ ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد جمعہ خان روپوش ہو گیا اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔ جمعہ خان نے چک 54 میں مصری خان نامی شخص کی بیٹی سے شادی کی ہوئی ہے جس سے اس کے دو بیٹے ہیں۔ جمعہ خان کو حساس اداروں نے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا اور چودہ فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جمعہ خان کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمیر سے ہے۔