انٹر نیٹ کےمنفی استعمال کیوجہ سےبازاری عورت کے الفاظ سننے کو ملے:مونیکا لیونسکی

نیویارک(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے معاشقے کے سکینڈل سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی مونیکا لیونسکی نے کہا ہےکہ وہ انٹر نیٹ کےمنفی استعمال کا شکار ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کی واحد نوعمر خاتوں ہیں جن کےلئےجوانی کے ایام کو یاد کرنا کرب ناک ہے۔
مونیکا لیونسکی نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے ایک ایسا ماحول بن چکا ہے ،جس میں کسی کی بھی توہین کی جاسکتی ہے ۔
انہوں نےکہا کہ وہ شاید واحد اکتالیس سالہ خاتون ہیں جو اپنی جوانی کے دنوں کو یاد نہیں کرسکتی ،
انہیں بازاری عورت جیسے الفاظ سننے کو ملے۔
انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر لوگوں کی تذلیل کو ایک کاروبار بنا لیا گیا ہے، اس کو بند ہونا چاہیے۔