Tuesday, October 4, 2022

کراچی ، انٹر نیشنل ہاکی پلیئرز بھی پاکستانی رکشوں کے دیوانے نکلے

کراچی ، انٹر نیشنل ہاکی پلیئرز بھی پاکستانی رکشوں کے دیوانے نکلے
کراچی ( 92 نیوز ) عالمی کرکٹرز کے بعد انٹر نیشنل ہاکی پلیئرز بھی پاکستانی رکشوں کے دیوانے نکلے ۔ مختلف ملکوں کے ہاکی گول کیپرز رکشے میں بیٹھ کر کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ انٹر نیشنل ہاکی پلیئرز کو پاکستانی رکشے اتنے پسند آئے کہ ایک ہی رکشے میں تمام کھلاڑی سوار ہو گئے اور بغیر کسی خوف کے روشنیوں کے شہر کی سیر کی اور سیلفیاں بھی بنائیں ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں وہیں دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت بھی اجاگر ہو رہی ۔ غیر ملکی پلیئرز کا رکشے میں بیٹھ کر سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم کھیلوں کی دلدادہ اور پاکستان پر امن ملک ہے۔