Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹر نیشنل بلائینڈ کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی

انٹر نیشنل بلائینڈ کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی
January 6, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) انٹرنیشنل بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ خوبصورت تقریب میں پاکستان ٹیم سمیت بنگلہ دیش اورنیپال کی ٹیموں نے بھی شرکت کی جبکہ تمام کپتانوں نے ٹائیٹل جیتنے کے عزم کا  اظہار کیا اور پاکستان کو کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک قرار دے دیا ۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔  

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مہمان اور میزبان ٹیم کے قائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ کو جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے تاریخی موقع ہے ۔

بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر انہوں نے کہا کہ جو یہاں نہیں آئے انہیں یو اے ای جا کر سبق سکھائیں گے۔

میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب اتوار کو جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ سوموار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی سٹیڈٖیم میں کھیلا جائے گا۔