Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے جیت لیے

انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے جیت لیے
November 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) اکتالیسیویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی مقابلے جاری ہیں۔

پاک آرمی نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف میچز جیت لیے۔ انٹر سروسز میچز میں بھی پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے اپنے نام کیے۔ شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب 2 دسمبر کو منعقد ہوگی۔

اکتالیسیویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی شوٹنگ مقابلے 25  اکتوبر سے جہلم میں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں آرمی، نیوی، فضائیہ، رینجرز، فرنٹیئر کور، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے تقریباً پچیس سو فائررز اور عام شہری شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرا آرمی مقابلوں میں ملتان کور پہلے، منگلا کور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سول آرمڈ فورسز کیٹگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی۔

انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے جیت لیے۔ پاک آرمی نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف میچز اپنے نام کیے۔۔پاک آرمی نے ان میچز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ بھی جیت لی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اوپن نیشنل میچز 24 نومبر سے 30 نومبر تک جاری رہیں گے۔ شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب 2 دسمبر کو منعقد ہوگی۔