Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹر بینک میں ڈالر 75 پیسے، اوپن مارکیٹ میں مزید 70 پیسے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 75 پیسے، اوپن مارکیٹ میں مزید 70 پیسے سستا ہو گیا
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اور تگڑا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 75 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید 70 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 75 پیسے  سستا ہو کر 170 روپے 54 پیسے کی سطح پر آ گیا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کی بات کی جائے تو ڈالر 4 روپے 73 تک سستا ہو چکا ہے۔  

اوپن مارکیٹ میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں ڈالر 70 پیسے کی ڈی ویلیویشن کے بعد 171 روپے50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے امداد  کے اعلان کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے تک سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے مندی کے بادل  بھی مکمل طور پر چھٹ چکے ہیں۔ گذشتہ  کاروباری  ہفتے  کی طرح رواں ہفتے بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان  دیکھا جارہا ہے۔ منگل کے روز  ہنڈ ریڈ انڈیکس  138 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 47 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے سینتالیس ہزار  112 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اُدھر سونے کی قیمت میں بھی مزید  کمی آگئی۔ فی تولہ سونا150روپے کمی  سے 117650 روپے، 10 گرام سونا 129 روپے کمی سے 100866 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 1792 ڈالر فی اونس  پر  پہنچ گیا۔