Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 86 پیسے کمی کے بعد 122 روپے پرآگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 86 پیسے کمی کے بعد 122 روپے پرآگیا
July 30, 2018
کراچی (92 نیوز) چین کی جانب سے پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے 2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی جس کے بعد آج انڑ بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 86 پیسے  کمی کے بعد 122 روپے کا ہو گیا ۔ چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دئے جانے کے مثبت اثرات انڑبینک مارکیٹ پر پڑنا شروع ہو گئے۔ کاروبار کے آغاز میں روپے کی قدر میں واضع بہتری دیکھی۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر مرکزی بینک کو موصول ہوچکے۔ 2  اگست کو زرمبادلہ کے اعدوشمار میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ شامل ہونگے۔ 26 جولائی تک مرکزی بینک کے پاس 9 ارب 1 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 71 لاکھ ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 جولائی تک ملکی مجوعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 72 کروڑ ڈالر ہیں۔ انڑبینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں واضع کمی کی وجہ سے مارکیٹ بے یقینی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی فروخت کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔