کراچی ( 92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر نے بھی اونچی اڑان بھر لی ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 7 پیسے مہنگا ہو گی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 140.85 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی نوٹ کی گئی ۔