انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر103روپے پر پہنچ گیا
کراچی(92نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پر دباؤ دیکھا گیاجس کا اثر اوپن مارکیٹ پر بھی پڑا۔
تفصیلات کے مطابق آج ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پہلے اضافہ ہوا اور آخر میں کمی آگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے کمی سے 101روپے 94پیسے پر بند ہوا۔
انٹر بینک کا اثر اوپن مارکیٹ پر بھی پڑا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 103روپے پر پہنچ گیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث ڈالر کی سپلائی میں کمی ہوگئ تھی جو جلد ہی پوری کرلی جائے گی ۔