Saturday, July 27, 2024

انٹرویو کی ذمہ داری بھی اب روبوٹ کو سونپ دی گئی

انٹرویو کی ذمہ داری بھی اب روبوٹ کو سونپ دی گئی
April 14, 2017
دبئی (ویب ڈیسک ) نوکری کے حصول کے لئے انٹرویو کے دوران باس کا خوفناک چہرہ بڑے بڑوں کو کنفیوز کر دیتا ہے لیکن اگر انٹرویو کے لئے مد مقابل روبوٹ ہو تو کیسا ہے،دبئی پولیس نے ملازمت کے خواہشمندوں سے انٹرویو کے لئے روبوٹ متعارف کروا دیئے جو سر پر پولیس ہیٹ پہنے امیدوار کے سامنے ہو گا لیکن اسکے پیچھے ماہرین کی ایک ٹیم ہو گی جو اسے آپریٹ کرےگی پولیس کی ایک سو چھیالیس آسامیاں پُر کرنے کے لئے وہ امیدواروں کے انٹرویو کرے گا،پولیس نے اس روبوٹ کا مظاہرہ دبئی میں تین روزہ"جاب فیئر"کے دوران کیا۔