Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی

انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی
May 5, 2015
ہوبارٹ (92نیوز) آسٹریلیا میں جاری انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ میں پاکستانی ٹیم نے بھی فتح کا مزہ چکھ لیا، گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کے خلاف چار ایک سے کامیابی حاصل کی۔ ہوبارٹ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف آغاز سے ہی اچھی کارکردگی دکھائی، پاکستان کی طرف سے دلبرحسین نے دو گول کئے جبکہ محمد عرفان اور عمربھٹہ نے ایک، ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی طرف سے جینگ واحد گول کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا اور آسٹریلیا اے کے ہاتھوں ایک، ایک میچ ہار چکی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔