ہوبارٹ(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ میں پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، میزبان آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی طرف سے ایک بار پھر ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور ٹیم ایک بھی گول نہ کر سکی، یہ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا آخری میچ تھا۔
گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ میں اس سے قبل آسٹریلیا، آسٹریلیا اے اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہاکی سیریز کھیلے گی