Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی
February 7, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) ڈوپ ٹیسٹ کیس میں یاسر شاہ بڑی سزا سے بچ گئے۔ آئی سی سی نے تین ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ پابندی 27مارچ کو ختم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ سامنے آئی ہے کہ یاسر شاہ نے ایک ایسی دوا استعمال کی ہے جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔ یاسر شاہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے غلطی سے اپنی اہلیہ کی بلڈپریشر کی دوا کھائی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ آئی سی سی نے یاسر شاہ کا غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ان پر صرف تین ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔