Saturday, July 27, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور زمبابوے سیریز کیلئے میچ آفیشلز بھیجنے سے معذرت کر لی، زمبابوے نے دورہ پاکستان بارے آگاہ کر دیاہے: ترجمان آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور زمبابوے سیریز کیلئے میچ آفیشلز بھیجنے سے معذرت کر لی، زمبابوے نے دورہ پاکستان بارے آگاہ کر دیاہے: ترجمان آئی سی سی
May 17, 2015
لاہور (92نیوز) آئی سی سی نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانیوالی سیریز کیلئے میچ آفیشلز بھیجنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے امپائرز تعینات کر سکتا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ فیصلہ سکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے، زمبابوے اور پاکستان کی سیریز پر ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ دریں اثنا ترجمان آئی سی سی سمیع برنی نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان بارے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں زمبابوے بورڈ کی جانب سے ای میل ملی ہے۔ ای میل میں زمبابوین بورڈ نے مزید اپ ڈیٹ دینے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔