Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹرنیشنل چیمپئن فٹبال کپ ، ٹوٹنہم نے روما کو 4 گول سے شکست دے دی

انٹرنیشنل چیمپئن فٹبال کپ ، ٹوٹنہم نے روما کو 4 گول  سے شکست دے دی
July 27, 2018
لندن (92 نیوز) انٹرنیشنل چیمپئن فٹبال کپ میں ٹوٹنہم نے روما کو ایک کے مقابلے میں چار گول  سے شکست دے دی۔ فاتح  ٹیم کی جانب سے  فرینڈو لورینٹے اور  لوکاس مورا نے  دو،دو گول اسکور کیے۔ انٹرنیشنل چیمپئن فٹبال  کپ میں ایکشن اور انٹرٹینمنٹ  سے بھرپورمقابلے جاری ہیں۔ روما اور ٹوٹنہم  کی  ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ ٹونہم نے  چار ایک سے  روما کو دھول چٹائی۔ کھیل کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گولز پوسٹ پر حملے شروع کر دیے  اور کھیل کے تیسرے منٹ میں رومانے گول  داغ کر برتری حاصل کر لی۔ میچ کے نویں منٹ میں فرینڈو لورینٹے نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔ اٹھارواں منٹ میں  فرینڈو لورینٹے نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کو ٹوٹنہم کو برتری دلا دی۔ 28ویں منٹ میں لوکاس  مورا نے گول اسکور کر کے ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ 44 ویں منٹ میں برازیلین اسٹار فٹبالر نے گول داغ کر ٹوتنہم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی اور ٹوٹنہم نے چار ایک سےمیچ اپنے نام کیا۔